Author

مولانا اسماعیل ریحان

تاریخ امت مسلمہ کے مصنف مولانا محمد اسماعیل ریحان (1971ء) میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔ آبائی علاقہ تحصیل حسن ابدال, ضلع اٹک ہے۔1995ء میں درس نظامی مکمل کرکے عالم بنے اور 2010 ء میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی سے ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔ تقریباً تین عشروں سے تدریس، صحافت اور اسلامی تاریخ پر تحقیق کے شعبوں سے وابستہ ہیں۔تاریخ کے موضوع پر کئی کتب کے مصنف ہیں جن میں شیر خوارزم سلطان جلال الدین خوارزم شاہ ، سلطان صلاح الدین ایوبی ، اور تاریخ افغانستان قبل ذکر ہیں۔ اس وقت تاریخ امت مسلمہ کے نام سے ایک جامع اسلامی تاریخ پر کام کررہے ہیں جس کی پانچ جلدیں شائع ہو کر اہل علم سے خراج تحسین وصول کر چکی ہیں۔خصوصا حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اسے بھرپور سراہا اور اس پر شاندار مقدمہ لکھا ہے ۔

Biography

Al Manhal Publisher

Address: Shop: 2&3, Anwar Mention, Jamshed Road, Karachi, Pakistan

Contact Form