Author

مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان

مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان نے اپنی تمام تر تعلیمی اسناد شہرت یافتہ اداروں سے حاصل کی ہیں، آپ نے پی ایچ ڈی 1992ء میں سندھ یونیورسٹی پاکستان سے مکمل کی، آپ کی تحقیق کا موضوع خاص طور پر وہ 4ہزار مسلمان علماء ہیں، جنہوں نے برصغیر میں تصنیفی خدمات انجام دیں۔

تقریبا 6 سال تک آپ جامعہ فاروقیہ کراچی کے شعبہ تخصص فی الافتاء کے نگرانِ اعلی بھی رہے ہیں۔

آپ عرصہ دراز تک الفاروق انٹرنیشنل عربی اور انگریزی جریدے کے چیف ایڈیٹر بھی رہے ہیں۔

آپ نے جامعہ فاروقیہ کراچی میں بطور استاذ الحدیث کے ایک طویل وقت گزارا ہے۔

آپ پاکستان میں بہت سے تعلیمی نصاب اور کورسز کی ترتیب دینے میں پیش پیش رہے، جن میں تخصص فی الفقہ اور ایم اے اسلامیات کی نصابی کمیٹی(کراچی یونیورسٹی) خاص طور پر عربی ادب کے لیے معہد اللغۃ العربیہ کے کورس مرتب کرنے کی امتیازی خدمات انجام دی ہیں۔

میں بہت سےتحقیقی منصوبوں اورکتابوں کی تیاری میں حصہ لے چکے ہیں۔ Scince (KIRKHS) international Islamic university Malaysia Kulliya of Islamic Revealed Knowledge and Human پروفیسر ڈاکٹر محمد عادل خان
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا( کلیۃ معارف الوحی) میں بعض محاضرات عربی زبان میں ”المقالات المختارۃ فی الکتاب والسنۃ“ کے عنوان سے بھی شائع ہوچکے ہیں۔(KIRKHS)آپ کے
میں بعض ماسٹر کورس ترتیب دینے کا موقع بھی ملا۔(IIUM)آپ کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا

 میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کے طلبہ کے مشرف بھی رہ چکے ہیں۔(IIUM) آپ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا

آپ نے دنیا کے تقریبا 100 سے زائد ممالک کا سفر کیا ہے اور بہت سے علمی سیمیناروں اور کانفرنسوں میں اپنے مقالات پیش کیے ہیں،آپ کے تحقیقی مقالات کی تعداد 200 سے زائد ہے۔
میں تحقیقی کمیٹی کے رکن بھی رہےہیں، جن میں ایک خاص منصوبہ یعنی ملائیشیا میں خاندان کے لیے مجوزہ نئے قانون کے نفاذ کے ساتھ طلاق کے مسائل کو حل کرنے جیسے اہم موضوعات بھی شامل ہیں۔(IIUM) آپ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا

:آپ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں اسلام اور تصور کائنات، اسلام اور اخلاقیات اور اکیسویں صدی میں اسلام شامل ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں

المقالات المختارۃ فی الکتاب والسنۃ

2-islam and knowledge

3-Islam and Ethies

4-Islam in 21st Cenury

5-Islam and worldview

1

:بھی ہیں، ان کتابوں کے نام درج ذیل ہیں(Co-Autor)آپ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کے نصاب میں شامل 3 کتابوں کے شریک مصنف

1-Knowledge and Civilization in Islam

2-Ethics and Fiqh For Everyday Life

3-The Islamic Worldview

ڈاکٹر محمد عادل خان ایک معیاری نظام تعلیم پر یقین رکھتے ہیں، اور انسانی حقوق میں یکسانیت اور مساوات کے قائل ہیں، اپنے وطن عزیز پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے عمومی ملکی وبین الاقوامی معاشرے کی ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد اور اس کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور آپ کی واضح سوچ ہے کہ ”تعلیم وتربیت ہی تمام دنیا کے امن وامان اور اس کی ترقی وسلامتی کا واحد حل ہے“۔

Biography

Al Manhal Publisher

Address: Shop: 2&3, Anwar Mention, Jamshed Road, Karachi, Pakistan

Contact Form