Author

ضیاء الرحمن صاحب

ایبٹ آباد کے خوب صورت و پرفضا گائوں ’’کیاکہ‘‘ سے تعلق رکھنے والے مفتی ضیاء الرحمن بن ذاکر الرحمن 7 جولائی 1980 کو کراچی میں پیدا ہوائے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے۔چھ کلاسوں تک باقاعدہ عصری تعلیم کے بعد حفظ قرآن قاری نذیر احمد مالکی کے ادارے دارالتجوید المالکیہ میں کیا۔ اس کے بعد متوسط سے تخصص فی الافتاء تک تعلیم جامعہ فاروقیہ کراچی میں حاصل کی۔ طالب علمی کے دوران ہی آپ کا شمار ذہین ترین طلباء میں ہوتا تھا۔ آپ نے تین دو مرتبہ وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات میں ملکی سطح پر پہلی اور ایک مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی دورانیے کی سالانہ تعطیلات میں مزید علمی پختگی حاصل کرنے کے لیے صرف و نحو، منطق و اصل فقہ اورتفسیر کے مختلف دوروں میں شریک ہوئے۔

سن 2002 میں فراغت کے بعد رئیس المحدثین حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کے مشورے سے تخصص فی الافتاء کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعدجامعہ فاروقیہ کراچی میں ہی دو سال تک تدیسی خدمات انجام دینے کے بعد ایک سال جامعہ اشرف المدارس میں رہے۔ اور 2008 سے تاحال جامعہ عمر کراچی میں مصروف رہے۔

اللہ جل شانہ آپ کو تصنیفی میدان میں خوب ملکہ عطا فرمایا۔ چنانچہ آپ کی کوششوں سے منصۂ شہود پرآنے والی کتب تیس کے لگ بھگ ہے۔ جن میں سے چند مشہور کتابیں یہ ہیں: تحفۃ المناظر، تحفۃ المختصص، تحفۃ نصیر، فاکھۃالبستان، خواتین کی زیب و زینت، اجراء الصرف، اجراء النحو،، جامع خاصیاتِ ابواب، خلاصہ مرقاۃ، خلاصہ شرح تہذیب، خلاصہ جامی، خلاصہ نور الانوار، خلاصہ دروس البلاغہ، خلاصہ حسامی، خلاصہ مختصر المعانی، خلاصہ شرح عقائد، خلاصہ الفوز الکبیر، تنقیح العقائد، خلاصہ بیضاوی، خلاصہ طحاوی۔ اور زیرِ تالیف کتب بھی کافی تعداد میں ہیں۔ اللہ جل شانہ آپ کے قلم کے زور میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کی خدمات کو بارگاہ میں قبول فرمائے۔

Biography

Al Manhal Publisher

Address: Shop: 2&3, Anwar Mention, Jamshed Road, Karachi, Pakistan

Contact Form